Search

پاکستان اور موجودہ بین القوامی سیاسی صورتحال

  • Share this:
post-title

پاکستان اور موجودہ بین القوامی سیاسی صورتحال

راقم جس وقت یہ سطور تحریر کررہا ہے طالبان افغانستان کا مکمل کنٹرول سنبھال چکے ہیں اور دنیا کے بیشتر ممالک اِس سارے عمل کو یا تو قبول کرچکے ہیں یا شرفِ قبولیت بخشنے کے قریب ہیں۔ 

دلچسپ امر یہ ہے کے عالمی سیاسی پنڈتوں کی پیشگوئی طالبان نے یکسر غلط ثابت کردی۔ مہینوں کو ہفتوں، ہفتوں کو دنوں او دنوں کو دقیقوں میں تبدیل کرتے ہوئے کابل کی طرف برق رفتاری سے بڑھے اور بنا کسی خون خرابے کے تختِ کابل پر براجمان ہوگئے۔

دوسری طرف چین کی مکمل اور روس کی جزوی حمایت نے نئی افغان حکومت کے لئیے مذید آسانیاں پیدا کردیں ہیں۔ 

خطے میں بدلتے طاقت کے توازن اور حالات نے پاکستان کے لئیے موافق حالات پیدا کئیے ہیں۔ موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اس معاملے میں بھی ایک پیج پر ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کے پاکستان موجودہ حالات سے فائدہ کس طرح اُٹھاتا ہے۔ 

بھارت اور وہاں کا آر ایس ایس میڈیا بوکلاہٹ کا شکار ہے۔ بھارتی میڈیا اور اخبارات دیکھے جائیں تو تاثر ملتا ہے کے جیسے بھارت یہ جنگ ہار گیا ہے اور پاکستان یہ جنگ جیت گیا ہے۔ اِس ماحول کا فائدہ پاکستانی حکومت کو اُٹھانا چاہئے اور جس طرح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ٹیلوفون ڈپلومیسی کرتے دکھائی دے رہے ہیں لگ رہا ہے کے پاکستان اِن حالات سے بھرپور فائدہ اُٹھانے جارہا ہے۔ 

20 سال سے کابل میں پاکستان مخالف حکومت کے خاتمے کے بعد اب روس، چین، ترکی اور افغانستان کے پاس بھرپور موقع ہے کے وہ ایک اتحاد کی صورت میں عالمی اجارہ داری قائم کرسکیں۔ 

مشترکہ کرنسی، نیٹو کی طرز پر مشترکہ دفاع، یورپین یونین کی طرز پر ایک دوسرے کے شہریوں کو سہولیات اور تجارت کے مواقع پاکستان اور اِس خطے کی عوام کے لئیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

Soul Brothers Pakistan

Soul Brothers Pakistan

Soul Brothers Pakistan is an initiative founded by men that runs On the principles of Energy, Balance, and Brotherhood. The main idea is to have a support network, promote positive energy through various news, initiatives and developments.